خوفناک ریچھ سڑک پرآگیا، حکام متحرک

   

استنبول: ترکیہ کے وسطی علاقے یوزگت میں ایک بھورے رنگ کے خوفناک ریچ کو سڑکوں پر گھومتے دیکھا گیا جس کے بعد مقامی آبادی میں خوف وہراس پھیل گیا۔کسی شہری نے موبائل فون کے ذریعہ ریکارڈ کیے گئے ایک ویڈیو کلپ کو انٹرنیٹ پر پوسٹ کیا ہے جس میں ریچھ کو آبادی والے علاقہ میں سڑک پر گھومتے دیکھا جاسکتا ہے۔دوسری طرف ترک حکام نے کہا ہے کہ یوزگت میں ایک ریچھ کے سڑک پرآنے کی اطلاع ملی ہے جس کے بعد اس کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ویڈیو میں ریچھ کو اتوار کی صبح سویرے یوزگت کے علاقے سورگن میں گھومتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو دیکھا جانے والا ریچھ کئی گھنٹوں تک نظروں سے اوجھل رہا۔ یہ ویڈیو ترکیہ میں سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پروائرل ہوئی ہے۔