خون کا عطیہ دینے والے افراد کوتیسرے درجے کا تمغہ دینے کی منظوری

   

ریاض : سعودی عرب میں خون کا عطیہ کرنے والے 200 شہریوں کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے تیسرے درجے کا تمغہ دینے کی منظوری دی ہے ۔سعودی پریس ایجنسی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ خون کا عطیہ کرنے والوں کو تمغے کے علاوہ شاہ سلمان کی طرف سے اسناد سے بھی نوازا جائے گا۔سعودی عرب میں ضرورت مند مریضوں کے لیے خون کے علاوہ اعضا کا عطیہ دینے کی مہم وقتا فوقتا جاری رہتی ہے ۔ جس سے مریض اور ان کے تیمارداروں کی بڑی مشکل حل ہوجاتی ہے ۔مہم سعودی عرب کے تمام شہروں میں بیک وقت شروع ہوتی ہے جس کا مقصد ضرورت مند مریضوں کے لیے اعضا اور خون جمع کرانا ہوتا ہے ۔