صحت و صفائی کے بارے میں عوام میں شعور بیداری
حیدرآباد ۔27۔ ستمبر (سیاست نیوز) گورنر تلنگانہ نے آج خیریت آباد میں واقع اندرا نگر کالونی میں منعقدہ صحت و صفائی میں عوامی حصہ داری کے پروگرام میں شرکت کی ۔ انہوں نے اندرا نگر کالونی کا دورہ کرتے ہوئے عوام سے ملاقات کی اور صحت و صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر گورنر نے کہا کہ صاف ستھرا ماحول برقرار کھنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے ۔ عوام کی حصہ داری اور تعاون کے ذریعہ سماج میں صحت و صفائی کو برقرار رکھا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہر شخص کو اپنے گھر ، اپنے علاقہ ، اپنے گاؤں اور ریاست کی صفائی کا عزم کرتے ہوئے ملک میں سرسبزی و شادابی کو فروغ دینا چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ صحت و صفائی ہر شخص کو اپنی سماجی ذمہ داری کے طور پر قبول کرنا چاہئے ۔ گورنر نے کہاکہ پلاسٹک کے استعمال پر مکمل پابندی کے ذریعہ آنے والی نسلوں کا تحفظ کیا جاسکتا ہے۔1