دائیں بازو کے شر پسندوں نے دہلی میں گرجا گھر کے ساتھ توڑ پھوڑ کی‘ ایف ائی آر درج

,

   

حیدرآباد۔ نئی دہلی کے دوارکاعلاقہ میں ایک نئے گرجا گھر کے اندر مبینہ طور پر جس کا بجرنگ دل اور راشٹریہ سیوک سے تعلق بتایاجارہا ہے شر پسند عناصر نے توڑ پھوڑ مچائی ہے۔

مذکورہ گرجا گھر جہاں پر اتوارکے روز پہلے دعائیہ اجتماع کے دوران توڑ پھوڑ مچائی گئی ہے پر اعتراض جتایاجارہا ہے۔

شر پسند گرجا گھر میں داخل ہوئے اور بشمول گرجا گھر کے بورڈ کے املاک کوبھی نقصان پہنچانے کاکام کیاہے۔ اب تک بتایاجارہا ہے کہ ایک فرد زخمی ہوا ہے۔

پولیس نے اس واقعہ ایک ایف ائی آر درج کیاہے اور مقامی لوگوں نے اس پر برہمی اور ناراضگی کا اظہار کیاہے۔

ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے کہ دہلی کے دوارکا میں ہندوتوا کے نفرت پر مشتمل جرائم انجام دئے گئے ہیں۔

اس سے قبل اگست میں مذکورہ دائیں بازو کے شر پسندوں نے حج ہاوز کی تعمیر کو روکنے کے لئے احتجاج کیاتھا۔