حیدرآباد/5 فروری، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش حکومت نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ دارالحکومت سے متعلق مقدمہ کی جلد سماعت کی جائے۔ سپریم کورٹ میں اے پی کے ایڈوکیٹ آن ریکارڈ نے رجسٹرار کو مکتوب حوالے کیا۔ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ دارالحکومت سے متعلق فیصلہ کا اختیار ریاستی حکومت کو ہے تاہم ہائی کورٹ نے دارالحکومت کے تعین کے خلاف گذشتہ سال 3 مارچ کو فیصلہ سنایا تھا جسکے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ دوسری طرف کسانوں نے ہائی کورٹ کے فیصلہ کی تائید میں سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی۔ ان پر 31 جنوری سماعت تھی لیکن سماعت نہ ہوسکی۔ سپریم کورٹ رجسٹرار سے درخواست کی گئی کہ مقدمہ کو عاجلانہ سماعت کی فہرست میں شامل کیا جائے۔ر