داعش رکن شمیمہ کا برطانیہ میں داخلہ خطرناک: عدالت

,

   

برطانوی عدالت نے داعش کی رْکن خاتون شمیمہ کو اپنی شہریت منسوخی کیخلاف اپیل دائر کرنے کیلئے اپنے ملک برطانیہ میں داخلے کو خطرہ قرار دے دیا۔ شمیمہ برطانیہ کے بریتھنل گرین اکیڈمی کی طالب علم تھیں جب 2014 میں داعش کی رکنیت اختیار کرتے ہوئے وہ شام چلی گئیں تھیں جس پر اْس وقت کے وزیر داخلہ سیوِڈ جیوِڈ نے 21 سالہ شمیمہ کی برطانوی شہریت کو منسوخ کردیا تھا۔شام کے شہر رقہ میں داعش حکومت کا زور ٹوٹنے کے بعد شمیمہ گزشتہ سال فروری میں شامی مہاجرین کیمپ میں اپنے نومولود بچے (جس کا اب انتقال ہوچکا ہے) کے ساتھ پائی گئیں تھیں۔برطانوی عدالت میں شمیمہ کی وطن واپسی اور شہریت بحال کرنے کے حوالے سے سماعت ہوئی جس میں عدالت نے شمیمہ کی وطن واپسی کو ملکی سیکورٹی کیلئے خطرہ قرار دے دیا ہے۔