داعش کے خلاف ترکیہ کی جدوجہد قابل ستائش : امریکہ

   

واشنگٹن : پنٹاگون کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل پیٹرک ریڈر نے کہا ہے کہ ہم ترکیہ کی، داعش کے خلاف، جدوجہد کو سراہتے ہیں۔معمول کی پریس کانفرنس میں ترکیہ کی خفیہ ایجنسی MIT کے، شام میں، داعش کے سرغنہ القریش کو ہلاک کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں ریڈر نے کہا ہے کہ “ہم ترکیہ کی داعش کے خلاف جدوجہد کو سراہتے ہیں۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ماضی میں بھی ترک مسلح افواج شمالی شام کے سرحدی علاقے میں داعش کے خلاف کاروائیاں کرتی رہی ہیں۔ اب بھی داعش کے مکمل خاتمے میں مدد کے لئے بین الاقوامی برادری جو بھی کر سکے نہایت مفید ہو گا”۔واضح رہے کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان نے 30 اپریل کو داعش کے سرغنہ القریشی کی ہلاکت کا اعلان کیا تھا۔ایک تواتر سے جگہ تبدیل کرنے والا یہ دہشت گرد’ داعش کا نام نہاد خلیفہ ‘تھا اور ‘ابو حسین الحسینی القریشی ‘کے کوڈ نیم سے پہچانا جاتا تھا۔ دہشت گرد کی، شام کے شمالی علاقے ،عفرین میں موجودگی کی اطلاع ملنے پر ترکیہ خفیہ ایجنسی MIT نے 29 اپریل 2023 کو دہشت گرد کے خلاف خصوصی آپریشن کیا تھا۔MIT کی طرف سے ہتھیار پھینکنے کی اپیل نظر انداز کر کے القریشی نے اپنے جسم سے بندھا بم اْڑا دیا تھا۔ابو حسین الحسینی القریشی 2013 میں دہشت گرد تنظیم میں شامل ہوا اور مختصر مدت میں تنظیم کے بڑے دہشت گردوں میں شمار ہونے لگا۔