دانتے واڑہ میں 16نکسلیوں کی خودسپردگی

   

دانتے واڑہ: چھتیس گڑھ کے دانتے واڑہ میں 16 نکسلیوں نے خودسپردگی کی ہے ۔پولس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ابھیشک پلّو نے آج بتایا کہ ضلع پولس کے ‘لون وراٹو’ مہم کے تحت یہاں کنردل تھانہ میں 16 نکسلیوں نے خودسپردگی کی ہے ۔ جب کہ بیجا پور ضلع کے اسور تھانہ میں پولس فورس نے آواپلی ہفتہ وار بازار سے ایک نکسلی باڑ سے بدھرو کو گرفتار کیا ہے ۔ یہ نکسلی 3دسمبر 2018 کو اسور تھانہ حلقہ کے گاؤں ماروباکا کے ایک شخص کا اغوا کرنے اور اس کے قتل کے واقعہ میں شامل تھا۔ گرفتار نکسلی کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد اسے جیل بھیج دیا گیا ہے ۔