پٹنہ : برسراقتدار جنتادل (یو) ایم ایل اے گوپال منڈل نے آج تنازعہ چھیڑ دیا جب انہوں نے کہا کہ بہار میں موت کو گلے لگانے کے خواہشمند دانستہ ناجائز کشیدہ شراب پی رہے ہیں۔ یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جبکہ چیف منسٹر نتیش کمار کو پہلے ہی ریاست میں ناقص شراب سے پیش آنے والے سلسلہ وار واقعات پر شدید تنقیدوں کا سامنا ہے۔