دبئی: انڈین کامیڈین کی شو کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے موت

,

   

حیدرآباد: ایک انڈین اسٹانڈ کامیڈین کی شو کے دوران شدید ذہنی تناؤ کے سبب انہیں دل کاد ورہ پڑنے کے سبب اسٹیج پر ہی موت واقع ہوگئی۔ انگریزی اخبار دکن کرانیکل رپورٹ کے مطابق 36سالہ منجوناتھ نائیڈو جمعہ کے دن شو کے دوران ناظرین کے سامنے شکایت کی ہے کہ انہیں شدید ذہنی تناؤ کے شکار ہے۔ او روہ ایک بنچ پر بیٹھ گئے اور کچھ دیر بعد اسی بنچ پر لیٹ گئے اور ناظرین سمجھ رہے تھے کہ یہ ان کے شو کا ایک حصہ ہے۔

کرانیکل کے مطابق منجوناتھ نائیڈو کی پیدائش ابوظہبی میں ہوئی ہے۔ بعد ازاں وہ دبئی منتقل ہوگئے۔ جمعہ کے دن ایک شو کے دوران ان کی موت ہوگئی ۔