دبئی ایرپورٹ پر پھنسے ہندوستانی وطن واپسی کیلئے بے چین

   

دبئی ۔ 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے کوروناوائرس کی وباء پر قابو پانے کیلئے 21 دنوں کے لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد سے 21 ہندوستانی دبئی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر پھنسے ہوئے جو اپنے ملک کو واپس ہونے والے انتہائی بے چین و بے قرار ہے۔ ایرپورٹ کی بینچوں کو ہی انہوں نے اپنا گھر بنا لیا تھا۔ ان کی طبی جانچ کے بعد 25 مارچ کو انہیں دبئی انٹرنیشنل کے ہوٹل منتقل کردیا گیا۔ 37 سالہ ارون سنگھ نے بتایا کہ 22 مارچ کو احمدآباد کیلئے اس کی ایمریٹس کی فلائیٹ چھوٹ گئی تھی۔ اس کے بعد وہ یہیں پھنس گیا اور ایرپورٹ کی ہوٹل میں کھانے اور سونے کے سواء کوئی کام نہیں ہے۔ اگرچہ یہاں کچھ تکلیف نہیں ہے لیکن وہ گھر جانا چاہتا ہے۔ اس نے بتایا کہ یو اے ای کے ایک بینک میں آئی ٹی ملازم ہے۔ دوسرے پھنسے ہوئے ہندوستانی کے مقابل ارون سنگھ کے پاس یو اے ای کا اقامتی ویزا ہے۔ واپس ہندوستان جانے کیلئے وہ مسلسل ہندوستانی سفارتخانہ کے عہدیداروں کے ساتھ رابطہ میں ہے لیکن ابھی تک کوئی اچھی خبر نہیں ملی ہے۔ آج ایک اچھی خبر یہ سننے میں آئی ہیکہ متحدہ عرب امارات میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو واپس لے جانے کی پیشکش کی ہے۔ 18 مارچ سے پھنسے ہوئے دیپک گپتا نے بتایا کہ وہ دہلی میں اپنی حاملہ بیوی کی طبعیت کو لیکر تشویش کا شکار ہے۔ گپتا یوروپ سے نئی دہلی کیلئے کنکٹنگ فلائیٹ سے آرہا تھا اور دبئی میں وہ پھنس گیا۔ یوروپ اس وقت کوروناوائرس کی وباء سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں 75 ہزار سے زائد افراد فوت ہوچکے ہیں جن میں بیشتر اموات اٹلی، اسپین، برطانیہ اور فرانس میں ہوئی ہیں۔