دبئی میں آج گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

   

دبئی : دبئی میں پیر کو گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکان کے باعث سرکاری ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔حکومت نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ تمام سرکاری ملازمین محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے پیش نظر اپنے فرائض کی ادائیگی گھر سے انجام دیں گے۔دبئی میں محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ اتوار کو موسم جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ پیر کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔