دبئی میں ایم ایل سی کویتا کا زبردست خیرمقدم

   

نظام آباد :قانون ساز کونسل کی رکن کے کویتا آج دبئی پہنچنے پر دبئی میں موجود این آر آئی خواتین نے ان کا زبردست استقبال کیا ۔ کے کویتا آج شام برج خلیفہ میں اسکرین بتکماں کی تقریب کا انعقاد عمل میں لارہی ہیں اور اس کیلئے این آر آئیز تلنگانہ جاگروتی کی جانب سے بڑے پیمانے پر تیاریوں کو انجام دیا گیا ۔ کے کویتا کے ہمراہ رکن راجیہ سبھا کے آر سریش ریڈی، ارکان اسمبلی گنیش گپتانظام آباد، شکیل عامر بودھن ، آرٹی سی چیرمین و رکن اسمبلی نظام آباد رورل باجی ریڈی گوردھن، جیون ریڈی آرمور، جے سریندر یلاریڈی،ڈاکٹر سنجے جگتیال بھی دبئی پہنچنے پر دبئی میں موجود این آر آئیز نے ان کا ایر پورٹ پر خیر مقدم کیااور ریالی کے ذریعہ انہیں برج خلیفہ لے جایا گیا۔