دبئی میں پہلی مرتبہ خواتین بس ڈرائیورز کی بھرتی

,

   

دبئی۔ دبئی میں روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے مطلع کیا ہے کہ اس نے ریاست میں مختلف روٹس پر بطور بس ڈرائیور تین خواتین کو بھرتی کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ جن خواتین کی بھرتی کی گئی وہ تربیت کے بعد امارات میں ڈرائیونگ کے ضوابط اور معیار کے اعلیٰ پیمانے پر پورا اترتی ہیں ۔ بس ڈرائیوروں کے شعبے میں خواتین کو مواقع فراہم کرنے اور اس شعبہ میں توازن پیدا کرنے کے لیے ابتدائی طور پر تین خواتین کو بھرتی کیا گیا ہے۔ اس پروجیکٹ کا پہلا مرحلہ تین ڈرائیوروں کے تقرر کے ذریعے شروع کیا گیا ہے جنہیں تین روٹس پر چلانے کے لیے اتھارٹی کے ذریعے اجازت دی گئی ہے۔اس پروجیکٹ کو بتدریج بڑھایا جائے گا۔