دبئی پولیس کا مشن ،دیڑھ لاکھ افطار پیکٹ کرے گی تقسیم

   

دبئی: دبئی پولیس نے ایستر ہیلتھ کیئر کے تعاون سے رمضان المبارک میں افطار پیکٹس تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق مختلف چوراہوں اور راستوں پر افطار کے وقت گزرنے والی گاڑیوں میں بیٹھے روزہ داروں کو دبئی پولیس کی تعاون سے سالانہ مہم کے طور پر ڈیڑھ لاکھ افطار پیکٹس تقسیم کئے جائیں گے۔دبئی، ابوظہبی، راس الخیمہ اور عجمان کے 13 مقامات پر رمضان پیکٹس کی تقسیم کی مہم میں 300 سے زیادہ رضاکار حصہ لے رہے ہیں۔