دربھنگہ: بہار کے دربھنگہ ضلع کے جالے تھانہ علاقے میں ثقافتی پروگرام کے دوران جشن کے دوران فائرنگ میں ایک رقاصہ کی موت ہوگئی۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس صدر-2 جیوتی کماری نے اتوار کو بتایا کہ جوگیارا گاو ں میں رام ونے سنگھ کے بیٹے کی مہندی کے موقع پر ہفتہ کی رات منعقد ہ ثقافتی پروگرام کے لیے مظفر پور سے چار رقاصاؤں کو بلایا گیا تھا۔ مہندی پروگرام کے بعد ثقافتی پروگرام کے دوران خوشی کی فائرنگ کے دوران ایک رقاصہ کی گولی لگنے سے موقع پر ہی موت ہو گئی۔ متوفی کی شناخت مظفر پور ضلع کے مٹھن پورا تھانہ علاقہ کے ساکن شانو خان کے طور پر کی گئی ہے ۔کماری نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے دربھنگہ میڈیکل کالج اسپتال بھیج دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کے بعد پنڈال میں افراتفری مچ گئی اور وہاں موجود لوگ بھاگ گئے ۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔