دریائے کرشنا کے پانی کے استعمال میں تلنگانہ سے ناانصافی: کے ٹی آر

   

حیدرآباد۔ 16 فروری (سیاست نیوز) بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی راما راؤ نے الزام عائد کیا ہے کہ آندھرا پردیش کی جانب سے دریائے کرشنا کے پانی کے زائد استعمال پر تلنگانہ حکومت کی خاموشی معنی خیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ دریائے کرشنا کے پانی پر دونوں ریاستوں کی حصہ داری کو طے کیا گیا ہے لیکن آندھرا پردیش زائد پانی کا استعمال کررہا ہے جس سے تلنگانہ کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے ساتھ ناانصافی پر کانگریس حکومت خاموش تماشائی ہے۔ دریائے کرشنا سے آندھرا پردیش نے 646 ٹی ایم سی پانی کا استعمال کیا ہے اور ریونت ریڈی حکومت آندھرا پردیش کو روکنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ ایک سالہ دور حکومت میں دریاؤں کے پانی کے تقسیم میں تلنگانہ سے ناانصافی کا کے ٹی آر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ کرشنا ریور مینیجمنٹ بورڈ کے تحت 3 رکنی کمیٹی کی سفارشات کو نظرانداز کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کو دریائے کرشنا میں حصہ داری کے لئے مساعی کرنی چاہئے۔ 1