دریائے گوداوری میں اقدام خودکشی کرنے والے شخص کو بچالیا گیا

   

حیدرآباد 13 ستمبر (سیاست نیوز) دریائے گوداوری میں ایک بزرگ شخص جو مبینہ طور پر خودکشی کرنے کی کوشش کررہا تھا، پولیس نے اُس شخص کی جان بچالی۔ تفصیلات کے مطابق یہ شخص دریا کے کنارے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کرنے گیا لیکن مقامی افراد نے اسے دیکھتے ہی پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہونچ گئی اور اس شخص کو بچالیا۔ پولیس نے اسے محفوظ مقام پر پہنچایا اور ضروری مدد فراہم کی۔ خودکشی کرنے کی کوشش کی وجہ کا ابھی تک علم نہ ہوسکا۔(ش؍V)