دستاویزات لیک کرنے والے مشتبہ شخص کی گرفتاری

   

نیویارک : اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ کے مطابق دستاویزات لیک کرنے کے معاملے میں 21 سالہ جیک تیکشیرا کو گرفتار کیا ہے۔ وہ امریکی فورسز نیشنل گارڈز میں بطور ایئر مین کام کر رہے تھے۔ امریکہ کے وفاقی تفتیش کاروں نے ایک شخص کو گزشتہ ہفتے یوکرین جنگ سے متعلق اہم اور خفیہ امریکی معلومات افشاء کرنے کے سلسلے میں گرفتار کر لیا۔گرفتاری کے چند منٹ بعد ہی گارلینڈ نے ایک پریس کانفرنس میں اس بات کی تصدیق کی کہ گرفتار شدہ 21 سالہ جیک تیکشیرا نیشنل گارڈز میں محکمہ ایئر فورس کے ایک ملازم ہیں۔