دسویں کے صدفیصد نتائج کیلئے منصوبہ بندی ضروری

   

نظام آباد میں صدر مدرسین کے اجلاس سے کلکٹر رام موہن راؤکا خطاب

نظام آباد :8؍ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر مسٹر رام موہن رائو نے دسویں جماعت کے صد فیصد نتائج کے حصول کیلئے اور ضلع کو سر فہرست مقام پر پہنچانے کیلئے اساتذہ کی کارکردگی کو ناگزیر قرار دیا ۔ آج امبیڈ کر بھون میں کستور با گاندھی ماڈل اسکول کے ہیڈ ماسٹر کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں گذشتہ دسویں کے نتائج میں ضلع کے مقام کو عبور کرتے ہوئے اس سال سرفہرست لانے کیلئے اقدامات کریں اور قبل از وقت منصوبہ بندی کے ذریعہ خصوصی طور پر اقدامات کریں ہیڈ ماسٹر طلباء پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے آگے بڑھیں تو بہتر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی کارکردگی بھی اہمیت کی حامل ہے لہذا طلباء کے ساتھ ساتھ اساتذہ بھی تعلیم پر توجہ دیتے ہوئے درس دیں تو ضلع میں بہتر مقام حاصل کرسکتے ہیں دوپہر کا کھانا مینو کے مطابق فراہم کریں اور بہتر غذاء فراہم کریں اور دوپہر کے کھانے کو لازمی طورپر غذاء فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ مدرسہ کے علاقہ میں صاف صفائی کا خیال رکھنے اور طلباء کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے ابھی سے آگے بڑھیں اور ان میں شعور بیدار کریں تو بہتر ہوگا۔ ضلع کلکٹر مسٹر رام موہن رائو نے مدارس میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے بھی اقدامات کرنے پر زور دیا ۔ انہوں نے ضرورت سے زیادہ فنڈس حکومت سے حاصل کرنے کیلئے اقدامات کرنے کا بھی تیقن دیا ۔ مدرسہ میں پینے کا پانی ، بیت الخلاء کی تعمیر کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔ گذشتہ سال دسویں جماعت کے طلباء ریاضی ، انگریزی مضامین میں کمزور ہونے پرخصوصی طور پر اقدامات کئے گئے تھے طلباء کو اسپیشل کلاسس کے ذریعہ ان کی کمزور ی کودور کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔ اجلاس میں ڈی ای او درگا پرساد بھی موجود تھے ۔