حیدرآباد 28 ستمبر (سیاست نیوز) حکومت نے ریاست کے 10 یونیورسٹیوں میں مستقل وائس چانسلرس کا تقرر کرنے تیاریوں میں تیزی پیدا کردی ہے۔ وائس چانسلر کا تقرر کرنے سرچ کمیٹیوں کا آئندہ ماہ 3 اور 4 اکٹوبر کو اجلاس ہورہا ہے جس میں وائس چانسلرس کا انتخاب کرنے مختلف امور کا جائزہ لیا جائیگا۔ پرنسپل سکریٹری محکمہ تعلیم بی وینکٹیشم نے چیف سکریٹری شانتی کمار سے ملاقات کی اور وائس چانسلرس تقررات پر تبادلہ خیال کیا ۔ سرچ کمیٹیاں حکومت، یو جی سی اور یونیورسٹی کے نامزد ارکان پر مشتمل ہوتی ہیں۔ حکومت سے سرچ کمیٹی میں چیف سکریٹری کو نامزد کیا گیا ہے۔ توقع کی جارہی ہیکہ دسہرہ سے قبل ریاست کی 10 یونیورسٹیز میں نئے وائس چانسلرس کا تقرر کردیا جائے گا۔ واضح رہیکہ سابق وائس چانسلرس کی میعاد 21 مئی کو ختم ہوگئی تھی۔ آئی اے ایس آفیسرس انچارج وائس چانسلرس ہیں۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی یونیورسٹی وائس چانسلرس کے انتخاب میں سماجی انصاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور سرچ کمیٹی کو ہدایت دی گئی کہ وہ تقرر میںقواعد کے مطابق عمل آوری کریں۔2