واشنگٹن: محکمہ برائے ہوم لینڈ سیکیورٹی نے بعد ازاں کہا کہ فوجی پرواز میں سوار تمام تارکین وطن وینزویلا کے ایک اسٹریٹ گینگ ’’ٹرین ڈی اراگوا‘‘ کے رکن تھے۔امریکہ نے بعض خطرناک غیر قانونی تارکین وطن کو ان کے آبائی ملک بھیجنے سے قبل کیوبا کے شہر گوانتاناموبے میں قائم امریکی حراستی مرکز میں منتقل کر دیا ہے۔ حکام نے غیر قانونی طور پر امریکہ میں رہنے والے ان افراد کو انکی جرائم پیشہ سرگرمیوں کے حوالے سے بد ترین قرار دیا ہے۔پنٹاگون نے اس بات کی تصدیق کی کہ 10 ’’انتہائی خطرناک غیر قانونی غیر ملکی‘‘ افراد کو حراستی مرکز پہنچایا گیا. ان افراد کو امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ یا ICE کے عہدہ داروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔امریکی فوج کے سی 17 کارگو طیارے کے ذریعے ٹیکسس کے شہر فورٹ بلس سے گوانتانامو بے جانے والے تارکین وطن کی منتقلی اور آمد کے بارے میں سب سے پہلے اطلاع دی تھی۔پنٹاگون کے مطابق ان انتہائی خطرناک تارکین وطن کو گوانتاناموبے حراستی مرکز میں ایک عارضی اقدام کے طور پر رکھا گیا ہے۔ایک بیان میں محکمہ دفاع نے کہا کہ آئی سی ای یہ اقدام ان افراد کی حراست کو محفوظ بنانے کے لیے کر رہا ہے جب تک کہ انہیں ان کے آبائی ملک یا دیگر مناسب منزلوں پر منتقل نہ کیا جائے۔ہوم لینڈ سکیورٹی کی وزیر کرسٹی نوئم نے ان تارکین وطن کی فوجی کارگو طیارے میں سوار ہونے کی تیاری کے دوران کچھ تصاویر ایکس پلیٹ فارم پر پوسٹ کیں اور انہیں بدترین سے بدتر افراد قرار دیا۔ساتھ ہی انہوں نے متنبہ کیا کہ ان افراد کو ملک بدر کرنے کی کوششیں ابھی شروع ہی ہو رہی ہیں۔محکمہ برائے ہوم لینڈ سیکیورٹی نے بعد ازاں کہا کہ فوجی پرواز میں سوار تمام تارکین وطن وینزویلا کے ایک اسٹریٹ گینگ ٹرین ڈی اراگوا کے رکن تھے۔ وائٹ ہاؤس نے ’ٹرین ڈی اراگوا‘ کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔صرف گزشتہ چند دنوں میں ہونے والی گرفتاریوں میں مجرم قتل، ریپ، بچوں کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے، منشیات کے اسمگلر، ایم ایس 13 گینگ کے ارکان، کارٹل کے ارکان شامل ہیں۔