دفتر سیاست میں آج رشتوں کا دو بہ دو پروگرام

   

لڑکے اور لڑکیوں کے سینکڑوں رشتے دستیاب، جناب عامر علی خان ایم ایل سی صدارت کریںگے

حیدرآباد ۔ 14 ڈسمبر (سیاست نیوز) سیاست اور ملت فنڈ کا یہ 138 واں دو بہ دو ملاقات پروگرام شہر کے مرکزی مقام احاطہ دفتر روزنامہ سیاست عابد علی خان سینیٹری ہال، جے این روڈ عابڈز میں اتوار 15 ڈسمبر کو صبح 10 تا 4 بجے شام منعقد ہوگا جس میں والدین کو اس بات کی سہولت سابق پروگرام کی طرح رکھی جائے گی کہ وہ اپنے لڑکے اور لڑکیوں کیلئے من پسند رشتے والدین اور سرپرستوں سے بالراست طور پر مشاورت کرتے ہوئے طئے کرسکتے ہیں۔ پروگرام کے ذریعہ اب تک کئی گھرانوں نے اپنے لڑکے اور لڑکیوں کو رشتہ ازدواج سے منسلک کیا جو شہر ہی نہیں مضافاتی علاقوں کے علاوہ تلنگانہ کے اضلاع میں یہ پروگرام والدین کے لئے آسانیاں فراہم کررہا ہے۔ پروگرام کی صدارت جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست و رکن قانون ساز کونسل حکومت تلنگانہ کریں گے۔ والدین سے اپیل کی جاتی ہیکہ وہ اپنے ساتھ لڑکے اور لڑکیوں کے بائیو ڈاٹاس کی کاپیز اور ایک سے زائد فوٹوز لڑکا ہو یا لڑکی کے رکھیں تاکہ رشتے کیلئے ایک دوسرے سے بات چیت کرنے میں کوئی دشواری پیدا نہ ہو۔ جو والدین پہلی مرتبہ اس پروگرام میں شریک ہورہے ہیں انہیں جیسا کہ بتایا گیا کہ لڑکا اور لڑکی کے فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس کے ساتھ رجسٹریشن کیلئے 1000 روپئے ادا کرنا ہوگا جس پر انہیں سیاست و ملت فنڈ سے رجسٹریشن کارڈ دیا جائے گا جس کی میعاد ایک سال ہوگی۔ وہ جہاں بھی پروگرام ہو یا روزانہ آفس روزنامہ سیاست (عابڈز) پہنچ کر رشتے دیکھ سکتے ہیں۔ پروگرام میں آن لائن رجسٹریشن کی سہولت رہے گی جس کیلئے والدین آن لائن رجسٹریشن کرسکتے ہیں تاکہ وہ اپنے گھروں پر رشتے ملاحظہ کرسکیں۔ اس پروگرام میں حسب سابق کی طرح تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے کاؤنٹرس گریجویٹس، پوسٹ گریجویٹس یعنی بی کام، بی اے، بی ایس سی عالم و فاضل، ایم اے، ایم ایس سی، ایم کام، ایس ایس سی، انٹرمیڈیٹ کے علاوہ ایم بی بی ایس، ایم ڈی، بی فارمیسی، ٹیکنیشن، ڈپلوما ہولڈرس کے ساتھ انجینئرنگ کاؤنٹر کے ذریعہ ایسے لڑکے جو بیرونی ممالک کی کمپنیوں میں ملازمت کررہے ہیں جن کی ماہانہ یافت خاص ہے اور انہیں فیملی ویزا اور دیگر کی سہولیات بھی مہیا ہے، لڑکی کے والدین کیلئے اس کاؤنٹر سے استفادہ کی سہولت رہے گی۔ کاؤنٹرس پر تجربہ کار والینٹرس متعین رہیں گے۔ تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے مختلف کاؤنٹرس کے علاوہ اس پروگرام میں بھی عقدثانی، تاخیر سے شادی اور معذورین کیلئے کاؤنٹرس رہیں گے۔ دو بہ دو ملاقات پروگرام میں شریک ہونے کیلئے آر ٹی سی بس کی بھی سہولت موجود ہے جو شہر کے چاروں طرف سے عابڈز مرکزی مقام تک پہنچ جائے گی۔ اس پروگرام کو یوٹیوب، فیس بک، سیاست ٹی وی اور دوسرے ذرائع سے نشر کیا جائے گا جس سے ملک بھر اور بیرونی ممالک میں مقیم حیدرآبادی اور دوسرے آسانی کے ساتھ دیکھ سکیں گے جنہوں نے اب تک اس پروگرام کو دیکھا ہے اور بہ نفس نفیس پہنچ کر تمام تر تفصیلات حاصل کی ہیں انہوں نے سیاست اور ملت فنڈ کے اس ہونے والے پروگرام کی سراہنا کی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 7207244144، 7207524803، 9391160364 ، 9848004353 پر جناب خالد محی الدین اسد پروگرام کوآرڈینیٹر سے ربط کریں۔