دلخراش سڑک حادثہ، موٹر سائیکل کو لاری کی ٹکر

   

نعش کے پرخچے اُڑ گئے، ایک ہی خاندان کے دو افراد جاں بحق، کاماریڈی میں سنسنی

نظام آباد :12؍ اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ یہ واقعہ کل رات قومی شاہراہ نمبر 44 اندلوائی پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔ تفصیلات کے بموجب کاماریڈی کے محمد اطہر علی ، محمد احمد یہ دونوں کام کی غرض سے ذریعہ موٹر سیکل نظام آباد گئے ہوئے تھے کہ نامعلوم لاری ان کی بائیک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں اطہر علی برسرموقع ہلاک ہوگئے ۔ تشویشناک حالت میں محمد احمد کو دواخانہ منتقل کررہے تھے کہ جانبر نہ ہوسکے ۔ محمد اطہر ، محمد احمد محکمہ صحت عامہ کے ملازمین ہے اور آپس میں یہ دونوں مومیرے ، پھوپھیرے بھائی ۔ نامعلوم لاری اطہر کے کمر سے ہوتے ہوئے گذرنے کی وجہ سے جسم کے پرخچے اڑ گئے ۔ آدھار کارڈ کی بنیاد پر پولیس نے اس خصوص میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ اس واقعہ کے بعد کاماریڈی میں سنسنی پھیل گئی محمد اطہر علی کاماریڈی میں ختنہ کے ڈاکٹر کی حیثیت سے معروف تھے اور دینی تنظیموں سے دونوں بھائی وابستہ تھے ۔ انتقال پر سینکڑوں نوجوانوں نے ان کے قیام گاہ پہنچ کر اظہار تعزیت کیا ۔ بعد پوسٹ مارٹم نعشوں کو ورثاء کے حوالے کیا گیا ۔ بعد نماز عشاء ان کی تدفین عمل میں لائی گئی۔