کاس گنج(اترپردیش)چونکا دینے والے ایک واقعہ میں ایک عورت کو اس کی جسمانی طور پر معذور پڑوسی نے جمعرات کی دوپہر گولی مار کر ہلاک کردیاہے۔
دیگر پڑوسیوں نے یہ تمام واقعہ کو اپنے موبائیل فوم پر ریکارڈ کیا اور مذکورہ ویڈیو کلپ تیزی کے ساتھ سوشیل میڈیا پر وائیرل بھی ہوگیا۔ ضلع کاس گنج کے ہلدی پور گاؤں میں یہ واقعہ پیش آیا ہے۔
مذکورہ ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے اور ہوسکتا ہے کہ مدد کے بجائے ویڈیو ریکارڈنگ کرنے والے دیگر افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔
ویڈیو میں 62سالہ عورت جاموتی اپنے گھر کے باہر بیٹھی ہوئی دیکھائی دیتی ہے اور اس کا پڑوسی مونو رینگتے ہوئے اس کے قریب آتا ہے اور اس پر وہیں سے فائیرنگ کردیتا ہے۔
مذکورہ عورت نیچے گر جاتی ہے اور پھر مونو دوبارہ اپنی بندوق تان کر عورت پر فائیر کردیتا ہے۔ اس دوران وہ اپنے پڑوسیوں کی طرف دیکھتا ہے جس سے عورت روکنے کی درخواست کرتی ہے۔اسپتال کو لے جانے سے قبل ہی عورت کی موت ہوگئی۔
اے ایس پی پاوترا موہن موقع پر پہنچے اورگھر گھر تلاشی لے تاکہ ملزم کو پکڑا جاسکے۔رپورٹس کے مطابق۔شوہر کے تین سال قبل چھوڑ کر جانے کے بعد سے مذکورہ عورت گھر میں تنہا رہ رہی تھیں۔مونو اس عورت کا گھر ہتھیانا چاہتا تھا جس کے مقصد سے اس نے یہ جرم انجام دیاہے۔
اے ڈی جے اجئے آنندنے کہاکہ معاملے کی جانچ کی جارہی ہے اوران لوگوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی جنھوں نے جرم ہوتے وقت مدد کرنے کے بجائے ریکارڈنگ کی ہے