دل سے مودی پھر سے مودی نعرہ کے ساتھ بی جے پی کی دستخطی مہم

   

حیدرآباد۔ 17 جنوری (سیاست نیوز) حیدرآباد کے گوشہ محل حلقہ کے بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے کہا کہ بی جے پی 2019 کے عام انتخابات دل سے مودی پھر سے مودی کے نعرہ کے ساتھ لڑے گی ۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں نریندر مودی کو دوبارہ وزیراعظم منتخب کریں ۔ راجہ سنگھ وزیراعظم مودی کی تائید میں پارٹی کے جام باغ ڈیویژن کے قائدین کی دستخطی مہم کے آغاز پر تقریر سے خطاب کررہے تھے ۔ راجہ سنگھ نے عوام سے کہا کہ اگر وہ قوم کی ترقی چاہتے ہیں تو نریندر مودی کو دوبارہ وزیراعظم بنائیں ۔ راجہ سنگھ نے کہا کہ معاشی طور پر پسماندہ طبقات کو دس فیصد تحفظات دینے کے مودی حکومت کے اقدام سے قوم میں انقلابی تبدیلیاں آئیں گی ۔