دماغی مریض نے دو افراد کو ہلاک اور دیگر 6 کو زخمی کردیا

   

بھوبنیشور ۔ 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک شخص جس پر ذہنی اعتبار سے عدم توازن کا شکار سمجھا جارہا ہے، دو افراد کو ہلاک اور دیگر 6 کو زخمی کردیا۔ پولیس کے بموجب یہ واقعہ اوڈیشہ کے ضلع نیاگڑھ میں پیش آیا۔ قصبہ اوڈہ گاؤں میں پیش آنے والے اس واقعہ میں یہ شخص اس وقت پاگل ہوگیا تھا اور اس نے آج صبح ان افراد پر حملہ کیا۔ ترلوچن شٹی رات کے اوقات میں اوڈہ گاؤں بازار کا چوکیدار تھا جو اس کا پہلا شکار بنا۔ پولیس نے کہا کہ اس پاگل نے شٹی پر لوہے کی سلاخ سے حملہ کرتے ہوئے اسے ہلاک کردیا تھا۔