تصویر میں دیکھا کاجاسکتا ہے کہ پرینکا اپنی ماں اور شوہر نک جونس کے ساتھ ہیں
پرینکا چوپڑا جنھوں نے کبھی دعوی کیاتھا کہ انہیں دمہ ہے‘ سوشیل میڈیا پر انہیں اس وقت بڑے پیمانے پر تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑاجب ان کی سگریٹ نوشی کرتی ہوئی تصویریں وائیرل ہوگئیں۔
تصویر میں دیکھا کاجاسکتا ہے کہ پرینکا اپنی ماں اور شوہر نک جونس کے ساتھ ہیں۔تمام تینوں لوگ سگریٹ نوشی کررہے ہیں۔ ایسا مانا جارہا ہے کہ کسی مداح نے تصویر کھینچے اور سوشیل میڈیا پر پوسٹ کردیا۔جیسے ہی یہ وائیرل ہوئیں لوگوں نے انہیں ٹرول کرنا شروع کردیا اور ان کو ”منافق“ قراردیا۔
پرینکا کو اپنی ذاتی زندگی میں جو چاہئے وہ کرنے کا پورا حق حاصل ہے مگر سوشیل میڈیا پر وبال اس وجہہ سے کھڑا ہوگیا کیونکہ انہوں نے ایک مرتبہ دیوالی کے دوران آتش بازی پر اعتراض کیاتھا۔
انہوں نے کہاتھا کہ بچپن سے انہیں دمہ کی شکایت ہے اور دھواں سے ان کے جیسے کئی لوگوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے اس بات کا بھی دعو ی کیاتھا کہ وہ سگریٹ نوشی نہیں کرتی ہیں۔تاہم انہیں سگریٹ نوشی کرتا دیکھ کئے لوگ انہیں ”منافق“ کہہ رہے ہیں۔
بے شمار تبصرے ان کے سابق ٹوئٹ کے اسکرین شارٹ کے ساتھ کرتے ہوئے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔
کچھ لوگوں نے اشاروں میں تنقید کی توکچھ نے راست طور سے پرینکا پر برہمی کا اظہار کیا۔
تاہم کچھ حامیو ں نے پرینکا کی حمایت کی اور امکان ظاہر کیاکہ انہیں دمہ کی جوشکایت تھی شائد وہ ختم ہوگئی ہے۔
کچھ دن قبل آسام سیلاب کے متعلق کچھ بھی نہ کہنے پر پرینکا جو شدید تنقیدوں کا سامنا کرناپڑا تھا۔
وہ ریاست کی برانڈ سفیر ہیں اور لوگوں کو اس بات کی بھی توقع تھی کہ وہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے لوگوں سے تعاون کی اپیل کریں گی۔
Smoking is injurious to health.
Hypocrisy is injurious to mankind. #PriyankaChopra pic.twitter.com/GSN546mmDI— NeverMind (@saptarshisaha) July 21, 2019
back off you trolls, Priyanka Chopra isn't smoking, she is showing her in-laws and White friends how it feels like during Diwali pic.twitter.com/dNwharFLWQ
— Parody (@_therealNobody) July 21, 2019
Folks apne asthmatic behen ko benefit of doubt do. Maybe shes smoking this! #PriyankaChopra #Hypocrisy pic.twitter.com/iqPQ7MK02e
— SR (@dhinka_cheeka) July 21, 2019
https://twitter.com/ThhoughtCaptain/status/1152833439168516096
https://twitter.com/yoyoAK47/status/1152842516556763136