دنیا میں کوروناوائرس سے 63.78 لاکھ افراد متاثر، 3.80 لاکھ ہلاک

,

   

جنیوا / بیجنگ / نئی دہلی، 3 جون (سیاست ڈاٹ کام) عالمی وبا کوروناوائرس (کووڈ 19) سے دنیا بھر میں اب تک 63.78 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 3.80 لاکھ سے زائد افراد کی موت ہو چکی ہے ۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کوروناوائرس سے دنیا بھر میں اب تک 6378239 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 380250 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں امریکہ دنیا بھر میں اب بھی پہلے ، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے ۔ دوسری طرف اس وبا سے ہونے والی اموات کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ پہلے ، برطانیہ دوسرے اور اٹلی تیسرے نمبر پر ہے ۔ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 8909 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں اور اب تک کوروناوائرس متاثرین کی مجموعی تعداد 207615 ہو گئی ہے ۔ وہیں اس دوران 217 افراد کے ہلاک ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5815 ہو گئی ہے ۔ ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے 101497 ایکٹیو معاملے ہیں، جبکہ 100303 افراد اس وبا سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔دنیا کی سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1831806 لوگ متاثر ہو چکے ہیں اور 106180 اموات ہو چکی ہے . برازیل میں اب تک 555383 لوگ اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 31199 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔روس میں بھی کووڈ -19 کے کیسز بڑھتے ہی جارہے ہیں۔
اور یہاں اس وبا سے اب تک 423186 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 5،031 لوگوں نے جان گنوائی ہے . برطانیہ میں بھی اس انفیکشن کی وجہ سے حالات مسلسل بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔ یہاں اب تک اس وبا سے 279392 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 39452 اموات ہو چکی ہے ۔یوروپی ملک اٹلی میں اس وبا نے بہت تباہی مچائی ہے ۔
یہاں اب تک اس وباسے 33،530 لوگوں کی موت ہوئی ہے اور 2،33،515 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔ اسپین میں اب تک 2،39،932 افراد متاثر ہوئے ہے جبکہ 27،127 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔