نیویارک: اب سے 55 برس قبل بنایا گیا اس وقت کا جدید ترین کمپیوٹر ماؤس اور کوڈنگ سیٹ 178,936 ڈالر میں فروخت ہوا ہے جو پاکستانی روپوں میں لگ بھگ 5 کروڑ روپے سے زائد کی رقم ہے۔1968 میں ایس آر آئی کمپیوٹر ماؤس اور کوڈنگ سیٹ ہارڈویئر کے ممتاز انجینئر ڈگلس اینگل بارٹ نے بنایا تھا۔ ابگ بوسٹن کے نیلام گھر، آرآرآکشن نے اسے نیلام کیا ہے اور یہ غیرمعمولی قیمت میں فروخت ہوا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس ایجاد کی تکنیکی اور تاریخی اہمیت ہے۔ڈگلس کی اس ایجاد کو دیکھتے ہوئے ایپل کمپنی کے بانی نے اس کا پیٹنٹ 40 ہزار ڈالر میں خریدا تھا۔