دنیا کا تیسرا مہنگا ترین فلیٹ کہاں اور کتنے میں فروخت ہوا؟

   

دبئی: پراویڈنٹ اسٹیٹ کمپنی نے دبئی میں ’کوموریڈینسز پینٹ ہاؤس 500 ملین درہم میں فروخت کیا۔ یہ پینٹ ہاؤس نخیل ریئل سٹیٹ کی ملکیت تھا۔ الامارات الیوم کے مطابق دبئی میں غیر منقولہ جائدادوں کا ریکارڈ بتا رہا ہے کہ نخلہ جمیرا کے مرکز میں واقع پینٹ ہاؤس دبئی کا مہنگا ترین مانا گیا ہے۔اسے لندن کے ون ہائیڈ پارک میں واقع پینٹ ہاؤس کے بعد دبئی کا سب سے مہنگا اور دنیا کا تیسرا بڑا مہنگا پینٹ ہاؤس قرار دیا گیا ہے۔ دنیا کا سب سے مہنگ پینٹ ہاؤس مناکو میں اوڈین ٹاور کا ہے جو4440 ملین ڈالر میں فروخت ہوا۔ دوسرے نمبر پر لندن کے ون ہائیڈ پارک کا پینٹ ہاؤس ہے جو 237 ملین ڈالر میں فروخت کیا گیا۔ دبئی کے پینٹ ہاؤس کی قیمت 136 ملین ڈالر ہے۔ دبء پینٹ ہاؤس 21949 مربع فٹ کے پلاٹ پر بنا ہوا ہے۔