دنیا کا سب سے بڑا اسٹرابیری کیک

   

پیرس : دنیا کے سب سے لمبے اسٹرابیری پیسٹری کیک نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس سے تعلق رکھنے والے پیسٹری شیفس نے دنیا کا سب سے لمبا اسٹرابیری پیسٹری کیک تیار کرکے سب کی توجہ سمیٹ لی۔میڈیا رپورٹس کے مطا بق رواں ہفتہ پیرس کے مضافاتی علاقہ ارجنٹیوئل میں پیسٹری شیفس نے 121.8 میٹر کا اسٹرابیری کیک تیار کیا۔ اس کیک کی تیاری میں 4 ہزار انڈوں، 350 کلوگرام اسٹرابیری، 150 کلو گرام چینی اور 415 کلوگرام کریم کا استعمال کیا گیا جب کہ اس کیک کی اونچائی 8 سینٹی میٹر اور چوڑائی بھی 8 سینٹی میٹر تھی۔