دنیا کو ممکنہ طور پر تبدیل کرنے والا نیا مٹیریل تیار

   

روچیسٹر؍ نیو یارک: سائنسدانوں نے ایک نیا مٹیریل بنایا ہے جو دنیا کو ممکنہ طور پر یکسر تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک ایسا سوپر کنڈکٹنگ مٹیریل بنایا ہے جو کم درجہ حرارت اور دباؤ میں مؤثر انداز میں کام کرکرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایک صدی سے زیادہ کے عرصہ تک کوششوں میں لگے رہنے کے بعد بالآخر سائنسدان ایسا مٹیریل بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جس میں سے بجلی بغیر کسی مزاحمت کے گزر سکتی ہے اور یہ مٹیریل اپنے اطراف میں مقناطیسی میدان بھی بنا لیتا ہے۔ اس ایجاد کے بعد ممکنہ طور پر پاور گرڈز سے بغیر کسی رکاوٹ کے توانائی کی فراہمی کی جاسکے گی جس سے مزاحمت کے نتیجے میں ضائع ہونے والی 20 کروڑ میگا واٹ آورز بچلی بچائی جا سکے گی۔یہ مٹیریل نیوکلیئر فیژن کے عمل میں بھی کردار ادا کر سکتا ہے جس کے نتیجہ میں وسیع مقدار میں بجلی بنائی جاسکتی ہے۔