دنیا کی سب سے معمر جڑواں بچوں کو جنم دینے والی عورت ائی سی یو میں شریک

,

   

گنٹور۔ جڑواں بچوں کو جنم دینے والی دنیا کی معمر ترین عورت ایک اسپتال کے ائی سی یو میں شریک ہوگئی ہے۔

دی ٹیلی گراف میں شائع خبر کے مطابق مذکورہ عورت کے شوہر نے اس کو اسپتال کے ائی سی یو میں داخل کرایا ہے۔

مذکورہ جوڑے کی شناخت74سالہ ایرمتی مانگیاماں اور 78سالہ راجہ راؤ کی حیثیت سے ہوئی تھی۔ ستمبر5کے روزمانگیاماں نے جڑواں بچوں کو جنم دیاتھا۔

ائی وی ایف عمل کے ذریعہ مانگیاماں حاملہ ہوئی تھیں۔

بچوں کو جنم دینے کے دوسرے دن اس کے شوہر کو ہارٹ اٹیک ہوا تھا۔ وہ ائی سی یو میں علاج کے لئے شریک تھے جہاں پر بچوں کو جنم دینے کے بعد سے ماں کا علاج کیاجارہا ہے۔

قدرتی طور پر حمل نہیں ٹہرانے کی وجہہ سے بتایاجارہا ہے کہ مذکورہ جوڑے نے ائی وی ایف کے طریقے کو ترجیح دی۔ یہ جوڑا 57سالوں تک بناء اولاد کے تھا۔

مانگیاماں کا تعلق ایسٹ گودواری ضلع کے نالا پارتی پاڈو گاؤں سے ہے اور 1962میں اس کی شادی کسان پیشہ راجہ راؤ کے ساتھ ہوئی تھی اور دونوں 57سالوں تک اولاد کی خوشی سے محروم تھے۔

یہاں پر اس بات کاذکر ضروری ہے کہ مذکورہ عورت ماہ جنوری میں حاملہ ہوئی تھی۔ اور عورت نے اپریشن کے ذریعہ بچوں کوجنم دیا۔

اسپتال کے ڈاکٹرس کی جانب سے مریض کی صحت کے متعلق تفصیلات فراہم کرنے سے انکارکردیا ہے۔ درایں اثناء نومولود کافی صحت مند ہیں اور راشتہ دار ان کی دیکھ بھال کررہے ہیں