دنیا کی سب سے مہنگی حویلی کی قیمت 30 کروڑ ڈالر

   

لندن: دنیا کی سب سے قیمتی حویلی لندن کے مضافات میں واقع ہے جس کی قیمت 30 کروڑ ڈالر ہے جو پاکستانی روپوں میں 84 ارب 90 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔29000 مربع فٹ پر محیط اس کا نام ’دی ہوم‘ ہے جو حقیقت میں 205 سال پرانا ہے اور اسے ’ریجنٹ پارک کا وائٹ ہاؤس‘ بھی کہا جاتا ہے۔ اس میں 40 بیڈروم، 8 گیراج، ایک ٹینس کورٹ، ایک سونا باتھ، لائبریری اور بہت بڑا ڈائننگ ہال ہے۔پہلے یہ سعودی شاہی خاندان کی ملکیت تھا جس کے بعد یہ بریڈفورڈ کے مشہور برٹن خاندان کی ملکیت میں چلا گیا اور بریڈ فورڈ کالج کے طور پر استعمال کیا گیا۔ اس کے بعد 1980 تک دی ہوم کے مالکان بدلتے رہے۔ اس دوران اس تاریخی حویلی (مینشن) کی قیمت بڑھتی رہی جو اب 85 ارب تک جا پہنچی ہے۔