دنیا کی مستحکم اور بڑی معیشتوں میں ہندوستان کا شمار

   

امریکہ 32.38 ٹریلین ڈالر مجموعی گھریلو پیداوار کے ساتھ سرفہرست، چین، جرمنی اور جاپان کی معیشت میں اضافہ
حیدرآباد۔ 6 جولائی (سیاست نیوز) عالمی سطح پر معیشت کے استحکام میں صنعتی ترقی اور ٹیکنالوجی کے فروغ میں اہم رول ادا کیا ہے۔ مجموعی گھریلو پیداوار (GDP) کے اعتبار سے امریکہ کا شمار دنیا کی سب سی بڑی معیشت میں کیا جاتا ہے۔ معاشی ترقی کے اعتبار سے دنیا کے ٹاپ 10 ممالک کا انتخاب کیا گیا جن میں ہندوستان بھی شامل ہے۔ امریکہ میں مجموعی گھریلو پیداوار 32.38 ٹریلین ڈالر درج کی گئی ہے اور دیگر ممالک کے مقابلے امریکہ کی گھریلو مجموعی پیداوار کو غیر معمولی سبقت حاصل ہے۔ بڑی معیشتوں میں چین 20.85 ٹریلین ڈالر گھریلو پیداوار کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ جرمنی میں 5.45 ٹریلین ڈالر کی مجموعی گھریلو پیداوار ریکارڈ کی گئی جبکہ جاپان میں 4.38 ٹریلین ڈالر کی معاشی ترقی درج کی گئی۔ برطانیہ 4.26 ٹریلین ڈالر کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے جبکہ ہندوستان میں گھریلو مجموعی پیداوار 4.15 ٹریلین ڈالر درج کی گئی۔ ٹاپ 10 بڑی معیشتوں میں فرانس، اٹلی، روس اور برازیل بھی شامل ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہندوستان نے حالیہ برسوں میں دنیا کی مضبوط اور بڑی معیشتوں میں اپنی شناخت بنائی ہے۔ گھریلو پیداوار میں اضافے کے علاوہ عالمی سطح پر تجارت کے فروغ سے معیشت کے استحکام کا راست تعلق ہے۔ ہندوستان نے گزشتہ 10 برسوں میں عالمی اداروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی اور ہندوستان میں دفاعی شعبہ کے علاوہ خلائی تحقیق کے اہم ادارے قائم کئے گئے۔ ’میک ان انڈیا‘ کے نعرہ کے تحت ہندوستان نے اندرون ملک کئی اہم شعبہ جات کی ترقی میں اہم رول ادا کیا ہے۔ کئی ترقی یافتہ ممالک دفاعی شعبہ کے آلات ہندوستان سے حاصل کررہے ہیں۔ 1؍F m/b/