دنیا کے دس سرفہرست بینکوں میں چین کے 7 بنکس

   

آدتیہ سنہا
دنیا کے دس بڑے بینکوں میں سے 7 بنکس کے ہیڈکوارٹرس چین میں ہے اور آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ دنیا کے 100 سرفہرست بینکوں میں سے 22 چینی بینکس ہیں جبکہ اُس سے بڑھ کر حیرت اس بات کی ہے کہ کوئی بھی ہندوستانی بنک چینی بینکوں کے قریب تک نہیں یعنی دور دور تک نظر نہیں آ تی۔ جولائی 1990 ء میں بینکر نامی ایک میگزین جو عالمی سطح پر بینکوں کی درجہ بندی میں 1970 ء سے مصروف ہے بنکوں کے درجہ بندی کی تھی جس کے مطابق دنیا کی 1000 سرفہرست بینکوں میں سومیٹوسو بنک کو نمبرون پوزیشن عطا ہوئی تھی ۔ اُس سال دنیا کی 10 سرفہرست بینکوں میں جاپانی بینکوں کی اکثرت تھی جبکہ کریڈٹ اگرپکول ، بارکلے اور نیشنل ویسٹ منسٹر تین بیرونی بینکیں تھیں جو دس سرفہرست بینکوں میں شامل تھیںلیکن اس کے دو برسوں میں ہی جاپانی بینکوں کے سرفہرست ہونے کا غبارہ پھٹ گیا ۔
بہرحال جاریہ ماہ مذکورہ میگزین نے بینکوں کی جو درجہ بندی کی اور اُنھیں ان کے مظاہرہ کی بنیاد پر اپوزیشن عطا کی ان میں 10 سرفہرست بینکوں میں سے 7 کا تعلق چین سے ہے یعنی 7 بینکوں کے ہیڈکوارٹرس چین میں ہیں جن میں انڈسٹریل اینڈ کمرشیل بنک آف چائنا (ICBA) چائنا کنسٹرکشن بنک ، اگریکلچر بنک آف چائنا اور بنک آف چائنا چار سرفہرست مقام پر ہیں اور یہ چاروں بینکس سال 2019 ء سے ہر سال اسی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ پوسٹل سیونگس بنک آف چائنا پہلی مرتبہ 10 سرفہرست بینکوں میں شامل ہوئی ہے ۔ اسی طرح جے پی ایم مورگن ، بنک آف امریکہ اور سٹی گروپ ہی غیرچینی بینکس ہیں جو 10 سرفہرست بینکوں میں مقام حاصل کی ہیں۔
ایسے میں دو سوالات پیدا ہوتے ہیں ایک تو چینی بینکس اس قدر بلندی پر کیسے پہنچی اور اسے اس کے کیا فائدے حاصل ہورہے ہیں ؟ چینی بینکوں کی خاص بات یہ ہے کہ وہ نہ صرف ملکی سطح پر قرض دیتی ہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی کریڈٹ دیتے ہیں ، ان کا کوئی جواب نہیں ۔ جو اعداد و شمار منظرعام پر آئے 2024ء میں چین کی ڈی جی پی اس معاملہ میں 194.3 فیصد رہی جبکہ اس معاملہ میں انڈیا کیلئے ڈی جی پی 41.6 فیصد رہی ۔ ہم نے چینی بینکوں کا حال تو آپ کو بتایا اب دیکھتے ہیں کہ ہندوستان کہاں کھڑا ہے ۔ اس ضمن میں اسٹیٹ بنک آف انڈیا کی مثال پیش کرتے ہیں ۔ یہ ہندوستان کی سب سے بڑی بنک ہے اور ایس اینڈ پی گلوبل نے اپنی درجہ بندی میں ایس بی آئی کو 45 واں مقام دیا ہے ۔ اس کے اثاثے 877 ارب ڈالرس بتائے ہیں۔ ایچ ڈی ایف سی بنک 76 ویں نمبر پر ہے ۔ جہاں تک ایس بی آئی کے جملہ اثاثوں کا تعلق ہے تازہ رپورٹس میں ایس بی آئی کے اثاثوں کی مالیت 76.23 لاکھ کروڑ (910 ارب امریکی ڈالرس) ہیں۔آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ ہندوستان میں 2017-2020 ء کے درمیان 27 پبلک سیکٹر بینکوں کو ایک دوسرے میں ضم کرکے 12 کردیا گیا لیکن دیکھا جائے تو کوئی بھی ہندوستانی بنک عالمی سطح پر جو پیمانہ یا کسوٹی مقرر کی گئی اس پر نہیں اُترتا ۔