دنیا کے سب سے بڑے ایئرکارگو فلائٹ کی شمس آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ

   


شمس آباد ۔ 5 ڈسمبر ( سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ شمس آباد میں کل رات دنیا کا سب سے بڑا ایئرکارگو فلائٹ کی لینڈنگ ہوئی ۔ ایئرکارگو ایئر بس بیلوگا (Beluga) 4 ڈسمبر کی رات شمس آباد ایئرپور پر لینڈ ہوا اور 5 ڈسمبر کی رات وہ روانہ ہوگیا ۔اس سے قبل An-225 Antonov ایئر بس مئی 2016 میں لینڈ ہوا تھا ۔ بیلوگا ایئر بس کی آمد سے قبل شمس آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ ، پارکنگ اور ٹیک آف کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے ۔ وہیل مچھلی کی شکل کی یہ فلائٹ شمس آباد ایئرپورٹ پر خوبصورت منظر پیش کررہی تھی ۔