دنیا کے 22 ممالک میں منکی پاکس کے 200 سے زیادہ کیسز

   

جینوا :یورپی یونین کے سینٹر فار ڈیزیز پریونٹیشن اینڈ کنٹرول (ای سی ڈی سی) کے مطابق اب تک مختلف ممالک میں منکی پاکس کے 219 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔ای سی ڈی سی کے مطابق اب تک یورپ کے ایک درجن سے زائد ممالک میں کم ازکم ایک کیس کی تصدیق ہوچکی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ پہلی بار ہیکہ منکی پاکس کا وائرس مغربی یا وسطی افریقہ سے باہر گردش کررہا ہے۔اب تک سب سے زیادہ کیسز برطانیہ میں سامنے آئے ہیں جن کی تعداد 71 ہے جس کے بعد اسپین 51 اور پرتگال 37 کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔