دواخانوں میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس قائم ہونگے حکومت نے 134.46 کروڑ روپئے جاری کردئے

   

حیدرآباد 8 جولائی ( سیاست نیوز ) بائیو میڈیکل ویسٹ مینجمنٹ کی سمت ایک بڑی پہل کرتے ہوئے حکومت تلنگانہ نے آج 134.46 کروڑ روپئے مختص کئے ہیں تاکہ ریاست کے 20 سرکاری دواخانوں میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ قائم کئے جاسکیں اور ایک دہے تک ان کی دیکھ بھال کی جاسکے ۔ 134.46 کروڑ میں 68.31 کروڑ روپئے ریاستی حکومت سے تلنگانہ اسٹیٹ پولیشن کنٹرول بورڈ کو جاری کردہ فنڈز سے حاصل کئے جائیں گے ۔ ہیلت سکریٹری کی جانب سے جاری کردہ جی او میں یہ بات بتائی گئی ۔ وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے ایک بیان میں کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے احکام کے مطابق بائیو میڈیکل ویسٹ کے ٹریٹمنٹ کے مقصد سے 20 دواخانوں میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ سرکاری دواخانوں میں بہترین بائیو میڈیکل ویسٹ مینجمنٹ کی سمت یہ بہت اچھی پہل ہے ۔ آئندہ مہینوں میں حیدرآباد کے تقریبا تمام بڑے سرکاری دواخانوں میں یہ پلانٹس قائم کئے جائیں گے ۔ سیئنر ہیلت عہدیداروں نے خانگی ہاسپٹلس سے بھی کہا ہے کہ وہ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ قائم کریں ۔