دوباک میں مستحقین میں وظائف کی تقسیم

   

دوباک /6 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سدی پیٹ ضلع دوباک منڈل میں واقع بسم اللہ بیت المال کی جانب سے ہر ماہ کی طرح اس ماہ بھی بیواؤں غریبوں ، بستیوں میں وظائف تقسیم کئے گئے ۔ اس موقع پر بسم اللہ بیت المال ٹرسٹ چیرمین محمد چاند میاں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بسم اللہ بیت المال ٹرسٹ گذشتہ دس سال سے غریبوں ، یتیموں، بیواؤں میں ماہانہ دو سو روپئے تقریباً 55 لوگوں میں تقسیم کر رہے ہیں ۔ غریبوں کے علاج معالج کیلئے رقم کے ذریعہ مدد کر رہے ہیں ۔ یتیموں میں اگر کسی کا انتقال ہوجائے تو کفن دفن و تدفین کے اخراجات بھی ٹرسٹ کی جانب سے ہی دئے جارہے ہیں ۔ اس پروگرام میں محمد چاند میاں ، محمد امیر علی ، محمد ضمیر ، فوزیہ بیگم و دیگر موجود تھے ۔