دوباک میں ٹی آر ایس سے سخت مقابلہ کرنے کانگریس کا عزم

   

حیدرآباد : دوباک اسمبلی حلقہ میں پچھلے دو اسمبلی انتخابات میں ٹی آر ایس کے ہاتھوں شکست کے باوجود کانگریس نے 3نومبر کو ہونے والی ضمنی انتخاب میں برسر اقتدار جماعت سے سخت مقابلہ کرنے کا عزم کیا ہے۔ تمام اضلاع میں سینئر قائد کو انچارج مقرر کیا جارہا ہے۔ مقامی لیڈر وینکٹ نرسمہا ریڈی ، ٹی نرسا ریڈی اور شراون ریڈی ٹکٹ کے دعویداروں میں شامل ہیں۔