دوباک میں کار حادثہ ، آٹھ افراد شدید زخمی

   

دوباک /20 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دوباک منڈل میں تلنگانہ تلی چوراستہ پر کل ایک نوجوان نشہ کی حالت میں کار چلاتے ہوئے راستے پر چلنے والے افراد کو ٹکر دی ۔ جس کی بناء پر 8 افراد شدید زخزی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق دوباک کاہی رہنے والا لڑکا گونڈلا نوین جس نے دوباک میں تلنگانہ تلی چوراستہ پر آتے ہی آگے پولیس والے گاڑیوں کی تنقیح کر رہے تھے ۔ نشے کی حالت میں گاڑی چلانے والے نے پولیس والوں کی آنکھ میں دھول جھوک کر جلد نکل جانے کی چکر میں گاڑی کو تیز چلایا جس کی بناء پر راستے پر چلنے والوں پر گاڑی تیزی سے ٹکر مارتے ہوئے آگے چل پڑی ۔ وہاں پر موجود پولیس والوں نے کار ڈرائیور نوین کو حراست میں لے کر زحمی افراد کو دوباک سرکاری دواخانہ منتقل کردیا۔ دو افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں سدی پیٹ سرکاری دواخانہ منتقل کردیا گیا ۔