دوحہ: ترک سفارت خانہ کی تقریب میں حماس رہنما وں کی شرکت

   

دوحہ ۔ فلسطینی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کی قیادت کے ایک وفد نے جماعت کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی سربراہی میں قطر میں ترکی کے سفارت خانہ میں جمہوریہ ترکی کے قومی دن کی تقریب میں شرکت کی۔وفد نے اس موقع پر ترک صدر، حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے صدر رجب طیب اردغان کی صدارت میں ترکی میں مزید سلامتی، خوشحالی اور استحکام کی خواہش اور نیک تمناوں کا اظہارکیا۔