دوران علاج حاملہ خاتون فوت ، رشتہ داروں کی ہاسپٹل میں ہنگامہ آرائی

   

حیدرآباد۔/2جون، ( سیاست نیوز) خیریت آباد کے علاقہ چنتل بستی میں آج اس وقت ہلکی سی کشیدگی پیدا ہوگئی جب ایک حاملہ خاتون دوران علاج فوت ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ پی آرتی ساکن ضیاء گوڑہ جو پی راجیش کی بیوی تھی کو 27 مئی کو وجئے میری ہاسپٹل خیریت آباد میں شریک کیا گیا تھا 28 مئی کو سرجری کی گئی اور بعد ازاں اس کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ آرتی کا دواخانہ میں علاج چل رہا تھا لیکن آج وہ اچانک فوت ہوگئی۔ خاتون کی موت کے بعد اس کے برہم رشتہ داروں نے دواخانہ کے پاس ہنگامہ آرائی کی اور وہاں توڑ پھوڑ کرنے کی بھی کوشش کی لیکن سیف آباد پولیس نے بروقت پہنچ کر حالات کو قابو میں کرلیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔