دوسری منزل سے گرکر زخمی ہونے والی کمسن لڑکی کی موت

   

حیدرآباد /28 مئی ( سیاست نیوز ) نواب صاحب کنٹہ علاقہ میں ایک شیر خوار بچی بلندی سے گرکر فوت ہوگئی ۔ پولیس فلک نما نے بتایا کہ 13 ماہ کی ایرم فاطمہ جو نواب صاحب کنٹہ علاقہ کے ساکن انصار کی بیٹی عمارت کی دوسری منزل سے مشتبہ طور پر گرکر فوت ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق ایرم فاطمہ اس کی پھوپی عائشہ سمرین کے ہمراہ دوسری منزل پر کھیل رہی تھی کہ مشتبہ طور پر گرکر شدید زخمی ہوگئی اور علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔