حیدرآباد ۔ حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ نے دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کو مانجرا فلٹر بیڈ سے پینے کے پانی کی سربراہی کے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں ۔ چہارشنبہ کے روز پداپور واٹر فلٹر پر پانی کی نکاسی کا کام شروع ہوچکا ہے ۔ جمعرات کے دن مانجرا فلٹر بیڈ پر پمپنگ کا کام شروع ہوگیا ہے ۔ دونوں شہروں کو دوسروں مرحلے کے لائنس کے ذریعہ پانی سربراہ کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ سنگور پراجکٹ میں اس سال اچھی بارش کے باعث 24 ٹی ایم سی فٹ پانی جمع ہوگیا ہے ۔ سیلاب کا پانی آنے سے پانی کا مسئلہ ختم ہوگیا ہے ۔ جمعہ سے مانجرا زخیرہ آب کو سنگور سے پانی چھوڑا جائے گا ۔