دوگروپوں میں تصادم کے بعد اترپردیش میں چوکسی‘ دس ہوئے زخمی

,

   

بلند شہر۔ ریاست اترپردیش کے ضلع بلند شہر میں پٹاخے جلانے کی وجہہ سے دوگرہوں میں پیش تصادم کے بعد سکیورٹی میں اضافہ کردیاگیا ہے‘ پولیس نے منگل کے روز بتایامذکورہ تصادم میں دس لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ پیر کی رات کو پیش آیا۔

مذکورہ تصادم پٹاخے جلانے پر پید ا ہوئی کشیدگی کے بعد پیش آیا جو بعد میں ذات پات کے جھگڑے کا رنگ لے لیا‘ ایک گروپ کے دس لوگ اس میں زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے زخمیوں میں ایک کی حالت تشویش ناک حد تک نازک بتائی جارہی ہے‘

وہیں ایک دوسرا شخص گولی لگنے سے زخمی ہوا ہے۔درایں اثناء گاؤں میں کشیدگی ما حول برھ جانے کے بعد پولیس کی بھاری جمعیت تعینات کردی گئی ہے