دو اضلاع میں سردی کی شدید لہر

   

حیدرآباد 23ڈسمبر (یواین آئی) تلنگانہ کے اضلاع عادل آباد اور میدک میں سردی کی لہر برقرار ہے ۔محکمہ موسمیات نے اپنے بلیٹن میں کہا کہ چہارشنبہ اور جمعرات کی درمیانی شب میدک میں اقل ترین درجہ حرارت8ڈگری سلسلیس درج کیاگیا جبکہ عادل آباد میں 9ڈگری درج کیا گیا۔ حیدرآباد میں اقل ترین درجہ حرارت 12.2 ڈگری درج کیاگیا۔اقل ترین درجہ حرارت امکان ہیکہ ریاست میں آئندہ 24 گھنٹوں میں بعض مقامات پر معمول سے دو تا تین ڈگری کم درج کیاجائے گا۔ بلیٹن میں مزید کہا گیا کہ تلنگانہ کے دیگر علاقوں میں موسم کے خشک رہنے کا امکان ہے ۔