حیدرآباد ۔ 21 ڈسمبر (سیاست نیوز) دو میونسپلٹیز۔ محبوب نگر اور منچریال کو اپ گریڈ کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشنس بنادیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 12 نئی بلدیات قائم کی گئی ہیں۔ ان میں سنگاریڈی میں کوہیر، گڈاپوتھارم، گمڑی ڈالا اور اسناپور، کھمم میں کیسمدرم، بھدادری کتہ گوڑم میں اسوا راؤ پیٹ، محبوب نگر میں دیورکدرا، رنگاریڈی ڈسٹرکٹ میں چیوڑلہ اور معین آباد شامل ہیں۔